Aaj News

امریکا نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیے

ایران پر امریکی حملوں کا مقصد ایٹمی صلاحیت ختم کرنا تھا، امریکا کا اقوام متحدہ کو خط
شائع 28 جون 2025 07:28am

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کا مقصد ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کرنے سے روکنا تھا۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق یہ خط اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام سفیر ڈوروتھی شیا کی جانب سے ارسال کیا گیا۔

’خامنہ ای کو بدترین موت سے بچایا‘: ٹرمپ کے بیان نے ایران میں غصہ بھڑکا دیا

خط میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ ایرانی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔‘

خط میں ایران پر کیے گئے حملوں کا جواز اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پیش کیا گیا ہے، جو اجتماعی خود دفاع کا حق دیتا ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت، کسی بھی ریاست کو مسلح حملے کی صورت میں فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دفاعی کارروائی سے آگاہ کرنا لازمی ہوتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے کا منصوبہ تھا، مگر موقع نہیں مل سکا، اسرائیلی وزیر دفاع

امریکہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں اور خطرات کے پیش نظر یہ حملے ناگزیر ہو چکے تھے اور یہ عالمی و علاقائی امن کے تحفظ کے لیے کیے گئے۔

UNSC

Iran Israel War

Dorothy Shea

US Letter on Iran