ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی، دوبارہ یورنیم افزودگی کی تو بم ماریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات سے کچھ بھی نہیں ہٹایا گیا ہے، لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے سب ختم ہوگیا، ایران کی نیوکلیئر سائٹس ختم کردیں۔ کہا میں نہیں سمجھتا اب ایران جلد جوہری ہتھیاروں کا سوچے گا۔ ایران نے دوبارہ یورنیم افزودگی کی تو بم ماریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا بریفنگ کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تنصیبات ایک لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے قائم تھیں، جنہیں امریکی فورسز نے نہایت کامیابی سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ میں بھی سیز فائر کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے لئے لوگ مجھے سراہتے ہیں، میں نے پاکستان، بھارت اور اسرائیل ایران کے درمیان جنگ بندی کرائی ۔۔ پاکستان اور بھارت کے لوگ بہترین ہیں اور وہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کا معاملہ حل کرنے پر بہت خوشی ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس اعلیٰ سطح کے ایٹمی ہتھیار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیان پر بھی جلد رد عمل دوں گا۔
ٹرمپ نے کہا، ”ہمارے پائلٹس نے بالکل نشانے پر وار کیا۔ ایران کی نیوکلیئر سائٹس ختم کر دی گئی ہیں۔ جو کچھ ہوا، وہ حیرت انگیز تھا۔“
ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے
کیا ایران سے جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے ڈوبے گی؟ امریکی سیاست میں مواخذے کی گونج
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان تنصیبات کے ریفریجیریٹڈ (فریج جیسے بند) دروازے بھی نشانے پر تھے اور امریکی حملے میں وہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر کھربوں ڈالر خرچ کیے تھے، لیکن اب ان کے خیال میں تہران جلد جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ترک کر دے گا۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ”اگر ایران نے دوبارہ یورینیم افزودگی کی کوشش کی، تو ہم بم برسائیں گے۔“
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔