ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین کا غلط ترجمہ ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، یہ ہمارا حق تھا، ہم نے سنی اتحاد کونسل کو اس لیے جوائن کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک فارمیٹ دیا تھا، ہمارا حق سپریم کورٹ کے ججز نے مانا تھا، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اسطرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔