Aaj News

شہد کے شوقین بھالو وائلڈ لائف پارک سے فرار: ایک ہفتے کا اسٹاک شہد کھا گئے

دونوں بھالو سیدھا ایک قریبی فوڈ اسٹور جا پہنچے
شائع 27 جون 2025 03:44pm

جنوب مغربی انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک ’وائلڈ ووڈ ڈیون‘ میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب 4 سالہ دو بھالو، ’مِش‘ اور ’لوسی‘ اچانک پیر کی سہ پہر پارک سے فرار ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں بھالو سیدھا ایک قریبی فوڈ اسٹور جا پہنچے اور پورے ایک ہفتے کا شہد چٹ کر گئے! پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھالوؤں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں تھا، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت تمام سیاحوں کو محفوظ عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔

چار روز قبل پشاور چڑیا گھر سے لاپتہ ہوا ننھا بھالو بالآخر مل گیا

بھالو تقریباً ایک گھنٹے تک پارک سے باہر رہے اور اس دوران اُن پر مسلسل سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر رکھی گئی۔ پارک میں واپس آتے ہی دونوں تھک ہار کر فوراً سو گئے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخر بھالو پارک سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

Honey

pair of bears