Aaj News

پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں پر سخت اسکروٹنی کا فیصلہ

پراجیکٹس کی منظوری سے قبل محکمہ ہاؤسنگ میں نظرثانی کو لازمی قرار، وزیر اعلیٰ کی ہدایت
شائع 27 جون 2025 02:32pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام اتھارٹیز کے پراجیکٹس کی منظوری سے قبل محکمہ ہاؤسنگ میں نظرثانی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی جانچ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف انجینئر ہوں گے۔ کمیٹی کو تمام منصوبوں کی اسکروٹنی 7 روز میں مکمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی پلاننگ کمیشن اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کی جانچ پڑتال کرے گی، جب کہ تخمینہ لاگت، مدتِ تکمیل، تکنیکی پہلو اور پی سی ون میں بہتری کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز مکمل تیاری اور معیار کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا اور تمام ذیلی اداروں میں پراجیکٹ کوالٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

یہ اقدام ترقیاتی منصوبوں کے شفاف اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وسائل کے ضیاع اور غیر معیاری کاموں کا خاتمہ ممکن ہو۔

development projects

punjab

PUNJAB GOVERMENT

Scrutiny