Aaj News

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

پاکستانی ٹیم نے ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل حاصل کیا
شائع 27 جون 2025 01:47pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام اور شائقین نے ٹیم کو خوش آمدید کہا کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، نعروں اور تالیوں سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

قومی ٹیم کی کارکردگی کو فیڈریشن، شائقین اور مختلف حلقوں نے سراہا اور کہا کہ مستقبل میں اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

silver medal

Volleyball

Asian Volleyball Nations Cup