Aaj News

ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات: ڈپٹی کمشنر نےانکوائری رپورٹ مسترد کردی

3رُکنی کمیٹی کی فائنڈنگ تعصب زدہ ہے،ڈپٹی کمشنر
شائع 27 جون 2025 11:57am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 نومولود بچوں کی اموات سے متعلق آج نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی 3 رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو تعصب زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی فائنڈنگز جانبدارانہ ہیں اور شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کرتیں۔ اس حوالے سے کمشنر ساہیوال کو خط لکھ کر ایک آزادانہ اور غیر جانب دار انکوائری کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کر دی گئی ہے۔

پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی موت نے کئی سوال کھڑے کر دیے

واضح رہے کہ پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور غفلت کے باعث 20 بچوں کی اموات ہوئی تھیں، جس پر میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

آج نیوز کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کی رپورٹ کو اب مسترد کر دیا گیا ہے۔

report

pakpattan

20 children die