امریکی انٹیلی جنس رپورٹ لیک کرنے والا تاحال لاپتا، وائٹ ہاؤس کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
امریکا کے تمام خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کہا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل جانا ہوگا، رپورٹ لیک کرنے والے کا تعاقب جاری ہے۔
عالمی طاقت کہلانے والے امریکا کے تمام خفیہ ادارے اب تک پینٹاگون کی حساس رپورٹ لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ لیک کرنے والے کو جیل جانا ہوگا۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ لیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے اور ایف بی آئی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ سی این این کی جانب سے چلائی جانے والی خبر حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے
ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ پینٹاگون کے فوجی آپریشن کے بعد ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔ تاہم انٹیلی جنس معلومات کی لیکج سے امریکا کی سیکیورٹی اداروں کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اس واقعے نے امریکی انتظامیہ میں اضطراب کی کیفیت پیدا کر دی ہے جبکہ حکومت لیک کرنے والے شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے مختلف اداروں کو متحرک کر چکی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا پر بھی کڑی تنقید کی، انھوں نے کہا کہ سی این این کی رپورٹرنتاشہ برٹرینڈ نے متعدد بار فیک نیوز رپورٹ کی، صحافت فیکٹس اور سچ کو ڈھونڈنے کا نام ہے، نتاشہ برٹرینڈ نے ٹرمپ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس ہفتے بھی اس رپورٹر نے ٹرمپ کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ بی 2 پائلٹس نے کامیاب آپریشن کیا۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔