Aaj News

دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے، فوادچوہدری

مسلم دنیا میں کوئی اپنی آزادی پرسمجھوتا نہیں کرتا، مصطفی نوازکھوکھر
شائع 26 جون 2025 09:10pm
India Faces Diplomatic Setback After War - Rubaroo - Aaj News

آج نیوز کے معروف پروگرام ”روبرو“ میں سینئر اینکر شوکت پراچہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف سیاسی رہنماؤں فواد چوہدری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال، ایران پر حملے، اور ایٹمی پروگرامز کے تناظر میں اہم تبصرے کیے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں ایران کی ٹاپ لیڈرشپ شہید ہو چکی ہے، اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی بات چیت کا عندیہ دے چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل نہیں۔

سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران پر حملے کے بعد پوری ایرانی قوم متحد ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی ملک اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے بجائے سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

fawad chaudhry

Aaj News program

Shaukat Paracha

rubro

Mustafa Nawaz Khokher