”تمہارے انکل نے 18ویں بار کریڈٹ لے لیا“ — بھارتی اپوزیشن کی مودی پر پھر تنقید

ٹرمپ نے کہا تجارت کے عوض سیز فائر کرایا، ترجمان کانگریس
شائع 26 جون 2025 09:09pm

بھارتی اپوزیشن نے پھرمودی کی چھترول کردی۔ ترجمان کانگریس نے بی جے پی حامیوں کو پیغام دیا کہ تمھارے انکل نے اٹھارہویں بارکریڈٹ لے لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تجارت کے عوض سیز فائر کرایا۔

بھارت میں سیاسی گرما گرمی میں ایک اور اضافہ ہو گیا، اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پارٹی کی ترجمان سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر بی جے پی حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے انکل (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اٹھارہویں بار کریڈٹ لے لیا ہے!

سپریا شرینیت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سیز فائر تجارت کے بدلے کرایا گیا، لیکن مودی جی اب بھی ”میوٹ“ (خاموش) ہیں۔

کانگریس ترجمان نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی صرف تصویریں کھنچوانے اور دکھاوے تک محدود ہے، جبکہ عالمی سطح پر اصل فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن اس سے قبل بھی وزیراعظم مودی پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے غیر شفاف موقف رکھنے پرتنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

تاہم اس بار کانگریس نے طنزیہ انداز میں براہ راست بی جے پی حامیوں کو مخاطب کر کے سیاسی ماحول مزید گرما دیا ہے۔

President Donald Trump

ModiExposed

Supriya Shrinate