Aaj News

لاہور: نجی اسپتال میں دو افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

خاتون جنوبی افریقا کی شہری ہے، پولیس ذرائع
شائع 26 جون 2025 04:12pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور کے نجی اسپتال میں رات گئے دو افراد ایک غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال لانے والوں میں ایک مقامی اور ایک غیرملکی شخص شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد خاتون کو گاڑی میں ڈال کر اسپتال لائے تاہم جب ڈاکٹرز نے معائنہ کرنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دیا تو دونوں افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت جنوبی افریقا کی شہری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور مفرور افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

lahore

hospital

Women

deadbody

Foreign woman