Aaj News

مشہور امریکی کمپنی کے سابق ملازمین کو جعلی ہیلتھ انشورنس کے واجبات کی دھمکیاں

ملازمین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہزاروں ڈالر کے واجبات کی دھمکی آمیز نوٹس موصول، متاثرین ذہنی دباؤ اور مالی مسائل کا شکار
شائع 26 جون 2025 11:18am

نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے متعدد سابق ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لیے ”ڈیمانڈ نوٹس“ موصول ہو رہے ہیں حالانکہ وہ انشورنس سہولت سے مستفید ہی نہیں ہوئے۔

ان ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹس اس بدنظمی کا تازہ ترین مظہر ہیں جس نے ان کی برطرفی، عارضی بحالی اور دوبارہ برطرفی کے عمل کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

گوگل میں دوسروں کو نوکری سے نکالنے والے سینکڑوں ملازمین خود برطرف

تین سابق ملازمین نے NBC نیوز کے ساتھ وہ خطوط شیئر کیے جن میں ان سے سینکڑوں ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو انہیں کریڈٹ بیورو کو رپورٹ کیا جائے گا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم سال کی آٹھویں اور نویں تنخواہ کی مدت کے دوران ہیلتھ انشورنس کے لیے ہے جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں ان کی انشورنس کی سہولت پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور دھچکا، عدالت کا ہزاروں برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

فروری کے آخر میں NOAA کے اوشین ایسیڈیفکیشن پروگرام کی ڈائریکٹر کے طور پر برطرف ہونے والی سابق افسر سارہ کولی نے کہا: ’یہ نوٹس نہایت دھمکی آمیز اور خوفناک زبان میں لکھے گئے ہیں۔‘

NOAA کے دفتر برائے ماحولیاتی تحقیق میں بطور اسپیشل اسسٹنٹ خدمات انجام دینے والی یا’ایل سائیڈ گرین نے کہا: ’مجھ سے ایسی انشورنس کے پیسے مانگے جا رہے ہیں جو مجھے دی ہی نہیں گئی۔ یہ ساری صورتحال انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘

بیروزگار ہیں؟ مسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک

جب NBC نیوز نے اس مسئلے پر NOAA سے رابطہ کیا تو ایجنسی نے اپنے پروبیشنری ملازمین کو ایک ای میل بھیجی جس میں ممکنہ غلطی کا اعتراف کیا گیا کہ: ’ہمارے دفتر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کو نیشنل فنانس سینٹر (NFC) کی جانب سے قرضے کا نوٹس موصول ہوا ہو سکتا ہے۔ براہ کرم فی الحال کوئی کارروائی نہ کریں ہم مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔‘

یاد رہے کہ فروری میں کامرس ڈیپارٹمنٹ نے NOAA کے 600 سے زائد پروبیشنری ملازمین کو برطرف کیا تھا جن میں طوفانوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین، موسمیات کے سائنسدان اور ماڈلرز شامل تھے۔ مارچ کے وسط میں ایک جج کے حکم پر بعض ملازمین کو بحال کر کے انتظامی رخصت پر رکھا گیا لیکن اپریل میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد انہیں دوبارہ برطرف کر دیا گیا۔

عرب امارات: گولڈن ویزا کے فوائد سے آپ کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟

سابق ملازمین کا کہنا ہے کہ برطرفیوں اور بحالی کے اس عمل نے کاغذی کارروائی میں بے پناہ غلطیاں پیدا کی ہیں۔ سبریینا والنٹی، جو NOAA میں بجٹ اینالسٹ تھیں کہتی ہیں: ’چار ماہ ہو گئے ہیں مجھے آج تک اپنی برطرفی کا کوئی باضابطہ دستاویز نہیں ملا۔‘

یا’ایل سائیڈ گرین نے بتایا کہ جب وہ اپریل میں سرجری کے عمل سے گزریں، تب وہ انتظامی رخصت پر تھیں اور ان کی تنخواہ سے ہیلتھ انشورنس کی کٹوتی ہو رہی تھی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کی انشورنس فعال ہی نہیں تھی۔

انہوں نے عارضی انشورنس پروگرام میں خود کو رجسٹر کیا جس کے تحت سابق سرکاری ملازمین پیچھے سے واجب الادا رقم ادا کر کے سہولت حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ عمل بھی مؤثر ثابت نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ: ’میں نے دو بار ادائیگی کی لیکن اب بھی انشورنس نہیں ملی اور اسپتال کی طرف سے 14 ہزار ڈالر سے زائد کی ادائیگی کا مطالبہ آ چکا ہے۔‘

100 سے زائد امریکی انٹیلیجنس اہلکار شرمناک حرکت پر برطرف

پبلک ایمپلائز فار انوائرنمنٹل ریسپانسبلٹی (PEER) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹِم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ مسائل ایجنسی کی ناقص قیادت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’یہ ملازمین کو ذہنی اور مالی اذیت دے رہے ہیں۔ کامرس ڈیپارٹمنٹ سب سے بدترین ہے یہ میرا باقاعدہ بیان ہے۔ دوسری ایجنسیوں نے اپنے مسائل حل کر لیے ہیں لیکن یہاں قیادت کا فقدان ہے۔‘

fire

Retirement

America

Employees

health insurance

NOAA

American public

NFC