پاکستان ناقابلِ شکست ہے، جنگی میدان میں بھارت کبھی غالب نہ آ سکا، سابق بھارتی افسر کا اعتراف
بھارت کی عسکری قیادت سے وابستہ سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنے نے پاکستان کی عسکری صلاحیت اور دفاعی قوت کا برملا اعتراف کر لیا ہے۔ ایک تازہ تجزیاتی گفتگو میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا، پاکستان کبھی نہیں ہارا۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ میں بھی شکست صرف مشرقی محاذ پر ہوئی، جہاں بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل کو بند کر کے پاکستان کی مدد کے تمام راستے کاٹ دیے تھے۔ مغرب میں پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا، تو آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا وجود نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی موجودگی بذاتِ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت مغرب میں پاکستان پر کبھی غالب نہ آ سکا۔
ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب، خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا
پراوین سواہنے نے اعتراف کیا کہ مغربی محاذ پر پاکستانی افواج نے ہمیشہ ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، یہی وجہ ہے کہ بھارتی افواج کو کبھی فیصلہ کن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی، عسکری تیاری اور عوامی مزاحمت بھارت کے لیے ہمیشہ ایک رکاوٹ رہی ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔