Aaj News

ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے

اسرائیل نے 17 جون کے حملے میں ہی علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا
شائع 25 جون 2025 11:27pm

ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے علی شادمانی کو جنرل غلام علی کی شہادت کے بعد خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاع ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اگلے دن سامنے آئی ہے۔

martyred

IRANIAN REVOLUTIONARY GUARDS

Ali Shadmani

commander of the Central Command