Aaj News

برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول بھٹو سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

فریقین نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی سفارتی وفد کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی
شائع 25 جون 2025 07:02pm

برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی جبکہ فریقین نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی سفارتی وفد کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی۔

برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ زرداری ہاؤس پہنچیں جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور تجارتی استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاشی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران بھارتی جارحیت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ممکنہ دورہ لندن پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ دورہ برطانیہ کو سراہتے ہوئے دوطرفہ سفارتی روابط کو مثبت قرار دیا۔

اس اہم ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistani Delegation

Aseefa Bhutto Zardari

Jane Marriott

BILAWAL ZARDARI

uk high commissioner

uk high commissioner jane marriott