Aaj News

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ پیما مرکز
شائع 25 جون 2025 11:49am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مینگورہ اور گردونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان بتایا گیا ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز پر محیط تھے لیکن شدت کے باعث کئی علاقوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔

earthquake

KPK

Swat

Seismological Center