Aaj News

ایرانی سیکیورٹی اداروں نے تہران سے موساد کا دہشت گردی سیل پکڑ لیا

تہران: دہشت گردوں کی تعداد 4سے زیادہ ہے،ذرائع
شائع 25 جون 2025 12:17am

اسرائیل کی دہشتگرد تنظیم موساد اب بھی ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے، ایرانی سیکیورٹی اداروں نے تہران سے موساد کا دہشت گردی سیل پکڑ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد چار سے زیادہ ہے۔

ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک دہشت گرد سیل پکڑ لیا ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اس سیل میں شامل دہشت گردوں کی تعداد چار سے زائد ہے، جنہیں ایران میں افراتفری اور بدامنی پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مسلح ڈرونز، ٹائم بم، دستی بم، رائفلیں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط اور عزائم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل موساد کے ذریعے ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔

Tehran

Iran Israel War

Iran Israel Tension

mosad agents