سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں، سابق وزیر اعظم
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی، جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اوردیگر شریک تھے۔
فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔
Faryal Talpur
Sardar Tanveer Ilyas
Pakistan People's Party (PPP)
foremer prime minister azad kashmir
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔