Aaj News

لاہور میں ڈاکو خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار، فوٹیج سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
شائع 24 جون 2025 06:35pm

لاہور کے علاقے کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں لوٹ مار کی، خواتین سے پرس، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رک سکیں، کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو خواتین سے پرس، ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری کی موٹر سائیکل اپنی موٹر سائیکل ٹکراتے ہیں، پھر گن پوائنٹ پر لوٹتے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروپ کے 3 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اب تک 50 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان علی فریاد، آصف، منظور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفتیش جاری ہے۔

lahore

robbers

robbers arrest