Aaj News

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس جاری

اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک
شائع 24 جون 2025 05:44pm

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس بیجنگ میں جاری ہے، پاکستان کی جانب سے عاصم ملک اور بھارت کی جانب سے اجیت دوول اجلاس میں شریک ہیں۔

اس کے علاوہ چین، روس، ایران، ازبکستان کے قومی سلامتی مشیران بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام قومی سلامتی مشیران کے اعزاز میں ڈنر جاری ہے۔

SCO

Beijing

shanghai cooperation organization

SCO meeting

Omer Ayub