Aaj News

ایشین اسنوکر 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اویس منیر اور محمد سجاد پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
شائع 24 جون 2025 05:35pm

ایشین اسنوکر 6 ریڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کولمبو میں جاری ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نییگ کو بیسٹ آف نائن فریم میں 1-5 سے شکست دی۔

دفاعی چیمپئن اویس منیر اور محمد سجاد پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

mohammad asif

Quarterfinals

asian snooker 6 red championship