Aaj News

محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی

نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے، ترجمان سپارکو
شائع 24 جون 2025 03:43pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کے خلائی و بالائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جب کہ 26 جون کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو رویت کے لیے موزوں مانی جاتی ہے۔

ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ 75 منٹ ہو گا یہ دورانیہ چاند کی واضح رؤیت کے لیے انتہائی موافق حالات فراہم کرتا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 26 جون 2025 بروز جمعرات کو محرم کا نیا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اس لحاظ سے یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو ہوگی۔

Moon

محرم

suparco

new islamic year

Hijri Calendar