عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم ڈرون کا حملہ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم ڈرون کا حملہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال میں تاجی فوجی اڈے کو ڈرون نے نشانہ بنایا۔
ادھر اسرائیل نے تہران کے مشرقی شہر حکیمیہ پر حملہ کردیا۔ جس کے باعث زور دار دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دھماکے کی جگہ لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، ایران کی جانب سے سیز فائر پر عملدرآمد شروع
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق پہلے ایران بارہ گھنٹے بعد جنگ بندی کا اعلان کرے گا، جس کے بعد اگلے بارہ گھنٹوں میں اسرائیل بھی سیزفائر کرے گا، یوں مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں فریقین جنگی کارروائیاں مکمل طور پر روک دیں گے۔
قطر میں امریکی بیس پر حملے کے بعد سعودی عرب متحرک، برطانیہ اور قطر سے رابطہ
صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔