Aaj News

او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، عالمی احتساب کا مطالبہ

اعلامیے میں اسرائیل کی ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی گئی
شائع 23 جون 2025 11:14am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کا انعقاد ترکی کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز اور بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا۔

اعلامیے میں اسرائیل کی ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا احتساب کرے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے فوری کردار ادا کریں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

آپریشن مڈنائٹ ہیمر: امریکا نے ایران کے جوہری ٹھکانوں پر صرف 25 منٹ میں کیسے کاری ضرب لگائی؟ تفصیلات منظر عام پر

او آئی سی نے دو ریاستی حل کو مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے عالمی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہے، جو سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں جلد متوقع ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید

اعلامیے میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، خصوصاً کشمیر اور پاکستان میں بھارتی یکطرفہ فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ او آئی سی نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں سیز فائر کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ خطے میں امن اور استحکام ممکن ہو سکے۔

OIC

Organisation of Islamic Cooperation

IRAN ISRAEL CONFLICT