Aaj News

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، صدر آصف زرداری کا اظہارِ تشویش

لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے، صدر آصف زرداری
شائع 22 جون 2025 11:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ خطے کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انھوں نے پرامن راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مکالمہ ضروری ہے اور عالمی برادری کو بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ خطے کے استحکام کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ اس سنگین صورتحال سے نکلا جا سکے اور انسانیت کو بچایا جا سکے۔

President Asif Ali Zardari

Iran Israel War

Iran Israel Tension

President Donald Trump