Aaj News

مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن، معصوم بچے شکار

وزیراعظم مودی کی اشتہاری مہم کے لیے قبائلی بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک
اپ ڈیٹ 22 جون 2025 03:29pm

مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا۔ کمزور طبقات کو نشانے پر رکھ لیا۔ اترپردیش میں معصوم قبائلی بچوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی اشتہاری مہم کے جنون کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

بھارت میں کمزور طبقات بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کے مظالم کا مسلسل شکار ہیں۔ مذہبی اقلیتیں ہوں یا جنوبی ریاستوں میں بسنے والے قبائل کوئی اس کی انتہاپسندانہ پالیسیوں سے محفوظ نہیں ہے۔

حال ہی میں انٹرنیشنل یوگا ڈے پر بھی وزیراعظم نریندر مودی کی اشتہاری مہم کے لیے قبائلی بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا گیا۔ غربت اور بے بسی کا شکار معصوم قبائلی بچوں کو زبردستی تشہیری شو کا حصہ بنایا گیا۔

اس اشتہاری مہم میں آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی چندرا بابو نائیڈو اور وزیر ماحولیات پَوَن کمار نے اخلاقی پستی کی انتہا کردی۔ ان معصوم قبائلی بچوں کو فرش پر سونے پر مجبور کیا۔ کوئی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی۔

Narendra Modi

Atrocities against children in India