Aaj News

قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 21 جون 2025 01:46pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بلوچستان

security

Blast

injured

Qalat