Aaj News

بانی سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش ہوئی تو وفاقی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 21 جون 2025 10:17am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ بانی تحریک انصاف کی مشاورت کے بغیر کسی صورت منظور نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے نظریے اور منشور کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ بھی اسی سوچ کے تحت منظور کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ اگر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاقی حکومت ایک دن بھی چل نہیں پائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کو حاصل ہے، اور وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت فارم 45 کی بنیاد پر قائم ہے، جبکہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں فارم 47 کے جعلی مینار پر کھڑی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا ہی کافی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی عوامی نمائندوں کی حکومت ہے، اور صوبے کے فیصلے عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہی کیے جائیں گے۔

imran khan

KPK

barrister saif

KPK Government

KPK Budget

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

KPK Budget 2025 26