ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے، مسعود پزشکیان

مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو روکنا ہے، ایرانی صدر
شائع 20 جون 2025 09:53pm

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے مگر اب مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت بلا مشروط کو روکنا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی جائے تو اسے ختم کرنے کا واحد راستہ دشمن کی جارحیت بلا مشروط کو روکنا ہے۔

ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا مذاکرات اور سفارتی راستوں کو ترجیح دی ہے لیکن اب قومی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت ترین اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے حملے بند نہ کیے گئے تو ایران اس سے بھی زیادہ شدید اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے جنگی کارروائیاں بند کی جائیں، صرف زبانی دعوے اب کافی نہیں۔

ا