ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
چیف جسٹس نے اجلاس یکم جولائی کو دوپہر دو بجے طلب کیا ہے
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
judicial commission
justice yahya afridi
chief justice yahya afridi
Judicial Commission Meeting
Permanent Chief Justice in High Courts
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔