Aaj News

اسرائیل کا امریکا کو مدد کیلئے پکارنا اس کی کمزوری کی علامت ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

دشمن کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے، جس کا وہ مستحق ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا ایکس پر پیغام
اپ ڈیٹ 20 جون 2025 12:21am

سوشل میڈیا پر بیان میں انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں اور ایسی باتیں کہہ رہے جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے دشمن کو بتا دیں کہ وہ دشمن سے خوفزدہ نہیں، ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹی رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن کو احساس ہوا ایرانی قوم ڈر رہی ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب: ’صہیونیوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘

ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیتا رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن سے وہی رویہ اپنایا جائے جو آج تک اپنایا گیا ہے، مضبوط، ثابت قدم اور بے خوف رہیں۔

انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘

خامنہ ای نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔

’میزائل نہ رکے تو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردیں گے‘، ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سے وہی سلوک جاری رکھیں جو آج تک کیا ہے۔

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Amrica

Ayatollah Khamenei