Aaj News

تہران نے ماسکو سے کسی قسم کی فوجی مدد کی درخواست نہیں کی، روسی صدر

ماسکو اور تہران کے درمیان تعلقات قریبی اور قابل اعتماد ہیں، پیوٹن
شائع 19 جون 2025 01:41pm

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ تہران نے ماسکو سے کسی قسم کی فوجی مدد کی درخواست نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ماضی میں روس نے ایران کو فضائی دفاعی نظام میں تعاون کی پیشکش کی تھی، مگر ایران نے زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تعلقات قریبی اور قابل اعتماد ہیں۔

ایران کا ’اسرائیل کے دل پر‘ اب تک کا سب سے بڑا حملہ

روسی صدر نے مزید کہا کہ 200 سے زائد روسی ماہرین ایران میں نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر پر کام کر رہے ہیں۔

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21 جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل

پیوٹن نے بتایا کہ ایران تنازع پر وہ اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطےمیں ہیں، انھوں نے کہا اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

Iran Israel War

IRAN AND RUSSIA

Iranian Nuclear Site

Fearing Iranian attacks