ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ؛ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی
ایران کی جانب سے ’اسرائیل کے دل پر‘ اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ تل ابیب میں 25 افراد ہلاک اور 137 سے زائد صہیونی زخمی ہوگئے، جب کہ بیئرشیوا میں جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال ’سوروکا‘ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ خامنہ ای جیسا شخص ہمیشہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ آدمی، جو ہم پرحملہ کرنے کے لیے تیارہے اسے مزید زندہ نہیں رہنا چاہیے اور یہ معاملہ اس آدمی کو روکنے، اسے ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں 25 افراد ہلاک اور 137 سے زائد صہیونی زخمی ہوئے، جب کہ بیئرشیوا میں جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال ’سوروکا‘ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ تل ابیب ، حیفہ اور صحرائے نقب سمیت کم از کم چار علاقوں میں10 بیلسٹک میزائل گرے، جن سے رہائشی اور تجارتی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں میں فوجی اہداف اور فوجی صنعت سے متعلق مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کا ایران کے ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملہ، اسرائیلی اسپتال پر ایرانی میزائل حملے میں 40 زخمی
ایرانی حملوں میں تل ابیب کی اسٹاک ایکسچینج عمارت اور ہولون شہر بھی زد میں آیا، جہاں درجنوں شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حکام نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو بنکروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیلی حکام نے 5110 یہودیوں کے بے گھرہونے کی تصدیق کردی۔ 900 سے زاید افراد کا تعلق تل ابیب سے ہے۔
اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کی دھمکی
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ خامنہ ای بنکرمیں بیٹھ کرعوام پرحملےکروا رہے ہیں، اسرائیل میں اسپتالوں،رہائشی عمارتوں پرحملے کرتے ہیں۔ یہ جنگی جرائم کی سنگین ترین شکلیں ہیں۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کردیں گے، خامنہ ای کو ان کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔
ایران اسرائیل ’حالت جنگ‘ میں نہیں: ماہرین کا دعویٰ، تو جنگ ہوتی کیا ہے؟
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کو حملےتیز کرنےکی اور ایران میں اسٹریٹجک اہداف کے خلاف حملےتیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خامنہ ای جیسا شخص ہمیشہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ کاٹز نے کہا کہ یہ آدمی، جوہم پرحملہ کرنے کے لیے تیارہے، زندہ نہیں رہنا چاہیے اور یہ معاملہ اس آدمی کو روکنے، اسے ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ اب ہم اس کے کردار کو سمجھتے ہیں، کیونکہ پہلے وہ اسرائیل کی تباہی کی بات کرتے تھے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ”خامنہ ای بنکروں میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کی تباہی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ حملے جنگی جرائم کی بدترین مثالیں ہیں۔“
خامنہ ای کو دھمکی احمقانہ عمل ہے، حزب اللہ
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکیاں دینا نہایت احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے، خامنہ ای کے قتل کی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم خامنہ ای کےگرد پہلے سے کہیں زیادہ پُرعزم اور متحد ہیں۔
ادھر روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔
روس میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کسی پر کچھ مسلط نہیں کر رہا مگر ہم اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔