Aaj News

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، کوارٹرفائنل میں رسائی

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا
شائع 19 جون 2025 12:45pm

ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ میں چائنیز تائپے کی فلپائن کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فلپائن کو 1-3 سے شکست دی تھی، جس کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا، جو گروپ کی ٹاپ پوزیشن کے لیے اہم ہوگا۔ میچ کی فاتح ٹیم گروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔

شکست کے باوجود پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، مگر کیسے

پاکستانی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقینِ کھیل نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان

Volleyball

Asian Volleyball Nations Cup

Quarterfinals