Aaj News

کوئٹہ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ، 2 بھائی جاں بحق، والد زخمی

لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی
اپ ڈیٹ 19 جون 2025 11:22am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کوئٹہ میں سریاب روڈ گاہی خان چوک کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کا والد شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ نکلا۔

پولیس کے مطابق بائی پاس کے رہائشی محمد افضل اپنے بیٹوں شمس الدین اور مرزا خان کے ہمراہ پیشی کے لیے سیشن کورٹ سریاب آ رہے تھے کہ گاہی خان چوک کے قریب تین مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دونوں بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد افضل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان مقتولین کے چچا زاد ہیں جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

firing

بلوچستان

quetta

killing

Property disputes