Aaj News

ملک بھر میں موسم خشک اور شدید گرم، گلگت بلتستان و کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا
شائع 19 جون 2025 09:48am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی گرمی اور خشکی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو موسم کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Rain

Hot Weather

weather

Weather Updates