Aaj News

سندھ میں کالج داخلوں کے لیے والد کے ڈومیسائل کی شرط عائد

داخلوں کا سلسلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ 22 جولائی سے میرٹ فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی
شائع 19 جون 2025 08:58am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم اس بار داخلے کے لیے ایک نئی شرط نے والدین اور طلبہ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے طالب علم کے بجائے والد کے ڈومیسائل کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ طالب علم کا اپنا ڈومیسائل اور پی آر سی جمع کرانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ڈی جی کالجز نوید رب کے مطابق داخلے کے عمل میں آسانی کے لیے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے نتائج بھی اب لازمی نہیں رہے جبکہ نویں جماعت کے دو پرچوں میں فیل طلبہ کو بھی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

والد کے ڈومیسائل کی شرط نے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کر دیا ہے جہاں کئی افراد کو دستاویزات کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ داخلے کے اس نئے نظام نے ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔

داخلوں کا سلسلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ 22 جولائی سے میرٹ فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔ مقررہ وقت پر داخلے کی تصدیق نہ کرانے والے طلبہ کا نام فہرست سے نکال کر کسی دوسرے امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔

karachi

sindh

intermediate

college

Domicile

admission