Aaj News

پاک، ایران سرحدی کراسنگ پوانٹس مکمل طور پر فعال ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاک ایران بارڈر بندش کے بارے میں رپورٹس غلط ہیں، شفقت علی خان
شائع 18 جون 2025 11:01pm

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک، ایران سرحدی کراسنگ پوانٹس مکمل طور پر فعال ہیں، پاک ایران بارڈر بندش کے بارے میں رپورٹس غلط ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

شفقت علی خان نے واضح کیا کہ پاک ایران سرحد پر کسی بھی قسم کی بندش یا رکاوٹ کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی رابطے معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Pakistan Foreign Office

Pak Iran Border

Pak Iran Relation

Shafqat Ali Khan