Aaj News

کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب نے اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کرلیا

سابق وفاقی وزیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں پرنیب حیات آباد پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت
شائع 18 جون 2025 09:39pm

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر 23 جون کو نیب حیات آباد پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

نیب کے مطابق اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں 2024 میں مشکوک رقم منتقل ہوئی، اعظم سواتی سے کوہستان ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

نیب انکوائری ٹیم کے سامنے اعظم سواتی کو بطور مدعا علیہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیب حکام کا کہنا ہے کہ الزامات پر مزید کارروائی شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی۔

NAB

Azam Swati

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

nab kpk

kohistan corruption scandal