Aaj News

پنجاب میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

پاکپتن میں ڈاکوؤں کی والد اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار
شائع 18 جون 2025 09:36pm

پنجاب کے شہر پاکپتن میں مُسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گُھس کر لوٹ مار کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نِشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، پاکپتن میں ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کے دوران خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی بھاری نفری و افسران موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران ڈکیتی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کیا اور خاتون سے زیادتی کی جبکہ ڈاکو گھر سے انورٹر، موبائل فونز اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

punjab

Robbery

pakpattan

Women Rape