ایران نے ٹرمپ کے بیان کوجھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

کوئی بھی وائٹ ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹکا کر نہیں گڑگڑایا، کبھی دباؤ میں مذاکرات نہیں کرتے، ایرانی مشن
اپ ڈیٹ 18 جون 2025 10:39pm

ایران نے ٹرمپ کے بیان کوجھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کوئی بھی وائٹ ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹکا کر نہیں گڑگڑایا، کبھی دباؤ میں مذاکرات نہیں کرتے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی یو این مشن نے امریکی صدرکو جھوٹا کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی وائٹ ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹکا کر نہیں گڑگڑایا، کبھی دباؤ میں مذاکرات نہیں کرتے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

ایرانی مشن نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو ختم کرنے کی دھمکی قابل نفرت ہے اور اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ ایرانی مشن نے مزید کہا ہے کہ ایران دباؤ کے زیرِ اثر امن قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی مشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران دھمکی کا جواب دھمکی سے اور ہر اقدام کا ویسا ہی جواب دے گا۔

ایرانی مشن نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی دباؤ میں مذاکرات نہیں کرے گا اور کسی بھی دھمکی یا دشمنانہ اقدام کا جوابی ردعمل دے گا۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم مسقط بھیجنے کی تردید کی ہے۔

ادھرعرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی تردید کرتے ہوئے کہ کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم مسقط بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے کسی مذاکراتی ٹیم کو مسقط نہیں بھیجا۔

اس سے قبل عرب میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایران کا مذاکراتی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے چھ دن بعد ایران سے دو فوجی طیارے عمان روانہ ہوئے جنہوں نے وہاں لینڈ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صدارتی طیارہ بھی عمان پہنچا ہے جہاں ممکنہ طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

Iran denies

sending negotiating

delegation to Oman