Aaj News

اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس
شائع 18 جون 2025 11:45am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا جوان تاجدار علی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

firing

KPK

attack

Orakzai

police check post