Aaj News

شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس
شائع 18 جون 2025 08:41am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے مدیجی میں دو مخالف گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ممکنہ طور پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

firing

sindh

police

Shikarpur

Clash