Aaj News

پسند کی شادی جرم بن گئی! لاہور میں میاں بیوی قتل

کاہنہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،دونوں نے موقع پر دم توڑدیا
شائع 17 جون 2025 05:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ دونوں نے چند روز پہلے کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کی تھی

پسند کی شادی جرم بن گئی۔

لاہور میں کاہنہ کے علاقے نور پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے نے دونوں نے موقع پر دم توڑدیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق مقتولین چند روز قبل کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔

فیصل کامران کا کہنا تھا لڑکی کے نامعلوم رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر جوڑے کو قتل کیا۔۔

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

lahore

Murder

جرائم

killing