ایران کا اسرائیل میں موساد اور فوجی انٹیلی جنس سینٹر پر حملہ
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملے کیے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موجود ملٹری انٹیلی جنس سینٹر اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی نوعیت اور نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں، تاہم ایرانی بیان کو خطے میں ایک نئے مرحلے کی جانب پیش قدمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایران نے بھی اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا، تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس پر پھر بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے، اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، سائرن بھی بج اٹھے، شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
پاسدارن افواج کے مطابق ٹی وی چینل پر حملہ کرنے والے فوجی اڈے، موساد کے آپریشن پلاننگ سینٹر اور ملٹری انٹیلیجنس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
حیفہ ریفائنری سے پیداوار مکمل طور پر رک گئی، حملے میں تین ملازمین مارے گئے ۔ تیرہ جون سے اب تک ایرانی حملوں میں چوبیس اسرائیلی شہری ہلاک اور چھ سو زخمی ہوچکے ہیں ۔
اس سے قبل اسرائیلی رپورٹس میں مرکزی ساحلی شہر ہرتزلیہ میں میزائل حملے کو ایک حساس مقام کو نشانہ بنانا قرار دیا گیا — جو عموماً کسی فوجی یا اسٹریٹیجک ہدف کے لیے استعمال ہونے والا کوڈ ہوتا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔