Aaj News

ایف آئی اے کی کارروائی: 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

ملزمان سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں، ایف آئی اے
شائع 17 جون 2025 10:19am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، ٹھوکر بائی پاس پر کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس کے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

FIA

Arrested

Iran Israel Tension

Illegal travel agents