Aaj News

لورالائی میں ٹریفک حادثہ، یونیورسٹی رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اہلیہ سمیت جاں بحق

حادثے میں رجسٹرار نصیب اللہ لانگو کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے
شائع 17 جون 2025 09:10am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بلوچستان کے علاقے کھجوری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں رجسٹرار نصیب اللہ لانگو کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈیرہ غازی خان اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے.

یونیورسٹی آف لورالائی کے عملے، طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے رجسٹرار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

traffic accident

Loralai

Naseebullah Registrar

University Registrar