Aaj News

بارکھان میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
شائع 16 جون 2025 06:33pm

بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بارکھان شہر رکھنی کے مرکزی علاقے میں دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں ساتھ میں کھڑی پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے۔

بلوچستان

Blast

Barkhan