Aaj News

ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا

منت سماجت کرنے پر موٹروے پولیس کی نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی
شائع 15 جون 2025 10:25pm

پنجاب کے شہر ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا، موٹروے پولیس کی منت سماجت کرنا بھی کام نہ آیا، موٹر سائیکل سوار اکرم اپنی والدہ کے ہمراہ ساہیوال سے چیچہ وطنی جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 کا چالان کردیا، منت سماجت کرنے پر موٹروے پولیس کی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی۔

ساہیوال نیشنل ہائی وے پر صادق فیڈز ملز کے قریب موٹروے پولیس نے چیچہ وطنی کے محنت کش ابرار نامی لڑکے کا ہیلمٹ نا پہننے پر چالان کیا جو اس نے پیسے نہ ہونے پر کچھ دیر کی مہلت مانگی جبکہ موٹر وے اہلکار نے والدہ سمیت تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ابرار نے کسی طرح رقم کا بندوبست کرکے چالان ادا کردیا، اس تکرار کی ویڈیو بنانے پر موٹروے پولیس کے افسر نے ابرار سے موبائل فون چھین لیا۔

ابرار کی والدہ نے موٹروے اہلکار کی منت سماجت کی پاؤں میں گری ہوئی ضیعف العمر خاتون حرکت قلب بند ہونے موقع پر دم توڑ گئی۔

جس کے بعد متاثرہ نوجوان اور شہریوں نے مل کر موٹروے پولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا، مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات کی یقین دہانی کراکر احتجاج ختم کرادیا۔

Sahiwal

moterway police

police challan