Aaj News

شکارپور میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، دن دہاڑے 2 افراد اغوا

مغویوں کی شناخت ظہیر اور عرفان کے نام سے ہوئی،تعلق بلوچستان سے ہے
شائع 15 جون 2025 06:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی جارہی ہے۔ گڑھی یاسین سے دن دہاڑے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

شکارپور مزید دو افراد ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔ گڑھی یاسین کے علاقے سے دن دہاڑے دو افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویوں کی شناخت ظہیر اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔

تازہ واقعے کے بعد علاقے میں اغوا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Shikarpur

جرائم

kidnaping

Garhi Yaseen